ایف آئی اے اسلام آباد کی ٹیم نے کراچی میں کارروائی کر کے بارڈر ہیلتھ سروس کے 2 افسران کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروس کے افسران ہر مسافر سے ویکسینیشن کے ساڑھے 4 ہزار روپے لے رہے تھے، ایف آئی اے کروڑوں روپے کی ویکسین کی خریداری کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر بین الاقوامی مسافروں کے لیے ویکسینیشن کاؤنٹر بھی بند کر دیا گیا ہے۔
ایئر پورٹ حکام کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کے ڈپارچر لاؤنج میں بارڈر ہیلتھ سروس نے اچانک ویکسینیشن کاؤنٹر بند کر دیا۔
واضح رہے کہ بارڈر ہیلتھ سروس وفاقی وزارتِ صحت کا ماتحت ادارہ ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے ویکسینیشن کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی تھی۔





تبصرے بند ہیں