خاتون سیاح تصویر بنواتے ہوئے 300 میٹر گہری کھائی میں گر کر ہلاک

ڈولومائٹس: اٹلی کے شمالی علاقے ڈولومائٹس میں تصویر لینے کیلئے امریکی خاتون سیاح تقریباً 300 میٹر گہری کھائی میں گر کر اپنی جان گنوا بیٹھی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ مشیل الیخاندرا روبیو لیوا گزشتہ ہفتے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ فورسیلا پورڈوئی کے قریب موجود تھی، جہاں مبینہ طور پر خوبصورت منظر کی تصویر لینے کے لیے نشان زدہ راستے سے ہٹتے ہوئے اس کا پاؤں سلپ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق وہ اپنے خاتون سیاح خاندان کے ساتھ ایک کیبل کار اسٹیشن کی جانب جا رہی تھی، جہاں سے اسے ساس پورڈوئی کی چوٹی پر واقع مشہور ریسٹورنٹ جانا تھا۔ حادثے کے وقت ان کا گروپ سطح سمندر سے تقریباً 9 ہزار فٹ بلندی پر تھا۔

READ  ترکیے وینزویلا کے عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا: ترک صدر اردوان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں