تین ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 111 رنز کا ہدف

تین ملکی ون ڈے سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 111 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 25 اعشاریہ 3 اوورز میں 110 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 29 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حسن نواز 17، کپتان شاہین شاہ آفریدی 15 اور عرفات منہاس 10 رنز بنا سکے جبکہ کوئی بھی بیٹر ڈبل فگر میں شامل نہیں ہو سکا۔

سری لنکا کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 11 رنز پر گری، فخر زمان 5 اسکور بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دوسری وکٹ 23 رنز پر گری جب معاذ صداقت 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
قومی ٹیم کی سری لنکا کے خلاف تیسری وکٹ 46 رنز پر گری جب سعد بیگ 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور چوتھی وکٹ 61 رنز پر گری، سلمان علی آغا 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ 61 اور چھٹی وکٹ 64 رنز پر گری، بابر اعظم 29 اور شاداب خان 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کے خلاف پاکستان کی ساتویں اور آٹھویں وکٹ 91 جبکہ نویں وکٹ 92 پر گری، عرفات منہاس 10، حسن نواز 17 اور حارث رؤف 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان شاہین شاہ آفریدی تھے انہوں نے 15 رنز کی اننگز کھیلی۔

سری لنکا کی جانب سے دلشن مدوشناکا نے 34 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

READ  انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہم ٹاس جیتتے تو بولنگ ہی کرتے، دوسری اننگز میں اوس ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، صائم ایوب کی جگہ معاذ صداقت شامل ہیں۔

سری لنکن کپتان نے کہا ہے کہ ہم نے اچھی پارٹنر شپس کی ہیں، جنہیں جاری رکھیں گے۔

قومی ٹیم میں معاذ صداقت، فخر زمان، بابر اعظم، سعد بیگ، سلمان آغا، حسن نواز، شاداب خان، عرفات منہاس، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں