ہنگو میں گھر کے اندر فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ دوآبہ کی حدود میں واقع علاقے سروخیل فائرنگ سے 3 خواتین اور 2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاشوں کو دوآبہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈی پی او صلاح الدین کنڈی کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجہ اور محرکات جاننے کےلیے ہر پہلو سے تحقیقات کررہے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔






تبصرے بند ہیں