حکومت نے آسان ٹیکس اسکیم میں رجسٹرڈ نہ ہونے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بتایا کہ انفورسمنٹ کا طریقہ کار جلد سامنے لائیں گے۔
دوران اجلاس چیئرمین کمیٹی نوید قمر نے کہا کہ اگر 20 فیصد دکاندسر بھی رجسٹرڈ نہیں ہوئے تو آپ زیرو پر کھڑے ہیں۔ وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ تاجروں کے تمام مطالبات ماننے کے باوجود آسان ٹیکس اسکیم میں توقع کے مطابق رجسٹریشن نہیں ہوئی۔ اب حکومت نان فائلر دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور جرمانوں کا آغاز کر رہی ہے۔
سید نوید قمر نے کہا آپ کا خیال تھا اس اسکیم سے 80 فیصد دکاندار رجسٹرڈ ہو جائیں گے۔ اگر 20 فیصد بھی رجسٹرڈ نہیں ہوئے تو آپ واپس زیرو پر کھڑے ہیں۔ دکانداروں کے خلاف انفورسمنٹ کا طریقہ کیا ہوگا؟ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ اس کا مکمل طریقہ کار چند دنوں میں آپ کے سامنے رکھیں گے۔
کمپنیز ترمیمی بل کلیئر نہ ہونے پر مؤخر کر دیا ۔ چیئرمین کمیٹی نوید قمر نے ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر تحفظات کا اظہار کیا۔ کہا بریفنگ کیلئے چیئرمین ایف بی آر بھی موجود نہیں ہیں۔ اس بل کو مؤخر کر رہے ہیں۔






تبصرے بند ہیں