خیبر پختونخوا کے لکی مروت میں پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق لکی مروت کے علاقے گنڈی چوک میں پولیس کی کارروائی میں خودکش بمبار سمیت فتنہ الخواج کے 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سی پی او کے مطابق پولیس نے مشکوک گاڑی کی موجودگی پر کارروائی کی، فتنہ الخواج دہشتگردی کی کارروائی کے لیے جا رہے تھے جسے ناکام بنایا گیا، دہشت گردوں سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کرلیا گیا۔
دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 17 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کچھی اور خاران میں انٹیلی جنس بنیاد 2 آپریشنز کیئے ، ضلعی کچھی کے علاقے سنی میں دہشت گردوں کی سڑک بلاک کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں 10 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے۔
دوسری جانب ضلع خاران میں آپریشن کے دوران 7 خارجی ہلاک کر دیئے گئے، شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی حکمت اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے،25 سال کے شہید حکمت اللہ کا تعلق ضلع کرک سے ہے۔






تبصرے بند ہیں