صارفین فوری طور پر اپنے پاس ورڈ تبدیل کریں، پاسورڈ منیجر کمپنی

پاس ورڈ مینیجر ایپلی کیشن ایم سیکیور نے مشکوک سرگرمی سامنے آنے کے بعد اپنے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے پاس ورڈ تبدیل کریں، ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن دوبارہ ترتیب دیں اور ضرورت پڑنے پر اپنی موجودہ پاس کیز بھی ختم کر دیں۔

امریکی کمپنی ایم سیون سافٹ ویئر نے 3 نومبر کو صارفین کو بھیجی گئی ای میل میں بتایا کہ اسے اپنی پاس ورڈ مینجمنٹ ایپلی کیشن سے منسلک کچھ مشکوک سرگرمیوں کا علم ہوا ہے جس کے بعد فوری طور پر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

کمپنی کے مطابق مسئلے پر قابو پانے کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں اور تحقیقات میں معاونت کے لیے بیرونی سائبر سیکیورٹی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔

کمپنی نے تاحال یہ واضح نہیں کیا کہ مشکوک سرگرمی کس نوعیت کی تھی، یہ کب پیش آئی اور آیا ہیکرز صارفین کی ذاتی معلومات یا محفوظ کیے گئے پاس ورڈز تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے یا نہیں۔

کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایپلی کیشن میں محفوظ اپنی تمام حساس معلومات کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کریں۔

ان اقدامات میں تمام پاس ورڈز تبدیل کرنا، ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن کے طریقوں کو دوبارہ ترتیب دینا یا رجسٹر کرنا اور پہلے سے موجود پاس کیز کو ہٹانا شامل ہو سکتا ہے۔

READ  امریکی میڈیا کا ایرانی صدر کے مستعفی ہونے کا دعویٰ، پاسداران انقلاب نے تردید کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں