کوٹ لکھپت جیل میں شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، چہل قدمی کے دوران گر پڑے

کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

ان کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک کے مطابق شاہ محمود قریشی اپنی بیرک میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ اچانک چکر آنے سے گر پڑے۔

وکیل کے مطابق گرنے سے شاہ محمود قریشی کے گھٹنے اور بازو پر چوٹیں آئی ہیں۔ جیل حکام نے ان کے خون کے نمونے لے کر شوکت خانم ہسپتال بھجوا دیے ہیں۔

بیرسٹر تیمور ملک کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے مشورے پر شاہ محمود قریشی کے سی ٹی اسکین اور علاج معالجے کے لیے درخواست دائر کی جا رہی ہے۔

READ  وزیراعظم کی صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملےکی مذمت، زیر حراست افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں