سوشل میڈیا سے پتہ چلا کہ کوئی لیگل نوٹس بھیجا گیا ہے، چوہدری سالک حسین

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہاہے کہ سوشل میڈیا سے پتہ چلا کہ مجھے کوئی لیگل نوٹس بھیجا گیا ہے، عدالت میں نوٹس کا مکمل اور بھرپور جواب دوں گا۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کا لیگل نوٹس ملا تو پھر جواب دوں گا ،پنجاب حکومت میں بدعنوانی کے الزامات پر قائم ہوں، عدالت میں نوٹس کا مکمل اور بھرپور جواب دوں گا،ڈی سی گجرات کی تعیناتی سے متعلق الزام من گھڑت ہے،پنجاب میں کرپشن سے متعلق بات میرا ذاتی بیان ہے، 2 دن پہلے انھوں نے خود پنجاب میں کرپشن کو تسلیم کیا۔

چوہدری سالک نے مسلم لیگ ق کے حکومت سے علیحدگی کا امکان مسترد کر دیا اور کہا کہ فی الحال اتنا کافی ہے کہ لیگل نوٹس کا جواب دیں گے۔

READ  مکہ مکرمہ پر حوثیوں کا حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور ہو گا: مولانا فضل الرحمٰن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں