کراچی میں ریبیز کا ایک اور مریض دم توڑ گیا

جناح ہسپتال میں ریبیز کا ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ لڑکے کو یکم نومبر کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال لایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق لڑکے کو ایک ماہ قبل کتے نے منہ اور بائیں آنکھ پر کاٹا تھا۔ متاثرہ بچے کو اینٹی ریبیز ویکسین کی دو خوراکیں لگائی گئی تھیں، جبکہ ہسپتال لانے کے بعد بھی ویکسین کی ایک خوراک دی گئی، تاہم اس میں ریبیز کی علامات پائی گئی تھیں۔

جناح ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال ہسپتال میں ریبیز کا یہ 12واں کیس ہے، جبکہ انڈس ہسپتال میں رواں سال اب تک ریبیز کے 29 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

READ  پاکستان نے اسرائیل کا صومالی لینڈ تسلیم کرنےکا اعلان مسترد کردیا، فلسطینیوں کی بے دخلی کی کوششیں ناقابل قبول قرار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں