الیکشن میں شکست کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کے مواخذے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

مڈ ٹرم الیکشن میں شکست کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کے مواخذے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔

ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد پر ووٹنگ کرانے کا اعلان کردیا، امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کے لیے آئندہ ہفتے کانگریس میں ووٹنگ متوقع ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریپبلکنز کی انتخابی شکست کے بعد ٹرمپ انتظامیہ میں اہم عہدیداروں کی برطرفیوں کا امکان ہے، پیٹ ہیگستھ ٹرمپ انتظامیہ میں دباؤ کا شکار، عہدہ خطرے میں پڑ گیا۔

وائٹ ہاؤس عہدیدار کے مطابق ایران جنگ نہ ہوتی تو انتخابی نتائج مختلف ہوتے، صدرٹرمپ پیٹ ہیگستھ کو جواب دہ ٹھہرا سکتے ہیں۔

READ  پاکستان اوربھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں