کراچی: نانا کے ساتھ موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے پتنگ کی ڈور پھرنے سے بچی جاں بحق

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نانا کے ساتھ موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے گلے پر ڈور پھرنے سے بچی جاں بحق ہوگئی۔

متوفی بچی کے نانا نذیر کا کہنا ہے کہ پتنگ کی ڈور پہلے ان کے ہاتھ پر لگی پھر بچی کے گلے پر پھر گئی۔انہوں نے کہا ہے کہ بچی کو اسپتال لے جا رہے تھے کہ وہ ایمبولینس میں ہی دم توڑ گئی۔

بچی کے نانا نذیر نے مزید کہا ہے کہ ہم کسی کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں چاہتے لیکن پتنگ اڑانے والوں سے گزارش ہے کہ یہ جان لیوا کھیل نہ کھیلیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ آج ہماری بچی گئی ہے کل کسی اور کے ساتھ یہ واقعہ ہو سکتا ہے۔

READ  سعودی عرب کیساتھ غیر مشروط یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں، حافظ طاہر محمود اشرفی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں