ایرانی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ایران کے جزیرے قشم پر امریکی حملہ کیا گیا، تاہم ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ حملے میں جزیرے کے کسی بنیادی ڈھانچے کو نقصان نہیں پہنچا۔
ایرانی عہدیدار کے مطابق حملے کے نتیجے میں کسی تنصیب کی سرگرمیاں بھی متاثر نہیں ہوئیں۔
ان کا کہنا ہے کہ حملے میں نشانہ بنائے گئے مقامات رہائشی اور تجارتی علاقوں سے دور واقع تھے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی میڈیا نے گزشتہ روز آبنائے ہرمز کے قریب واقع جزیرے قشم میں دھماکوں کی اطلاع دی تھی۔






تبصرے بند ہیں