شاہ محمود قریشی کو طبی ٹیسٹوں کیلئے پی آئی سی منتقل کردیا گیا

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کر دیا گیا۔

لاہور سے ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو مختلف طبی ٹیسٹوں کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کی طبیعت چند روز قبل کوٹ لکھپت جیل میں ناساز ہوگئی تھی اور وہ بیرک میں چہل قدمی کے دوران چکر آنے پر اچانک گر پڑے تھے۔

ذرائع کے مطابق گرنے سے شاہ محمودقریشی کے گھٹنے اور بازو پر چوٹیں آئی تھیں۔ جیل حکام نے شاہ محمود قریشی کے بلڈ سیمپل لے کر شوکت خانم اسپتال بھجوائے تھے۔

READ  فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کی شوٹنگ کے دوران سنجے لیلا بھنسالی نے سلمان خان کو کیوں ڈانٹا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں