پنجاب حکومت نے ایم پی اے چوہدری موسیٰ الہٰی سے بھی سیکیورٹی واپس لے لی

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے بعد گجرات سے اُنکے کزن اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری موسی الہیٰ سے بھی پولیس سیکورٹی واپس لے لی گئی۔

چوہدری موسیٰ الہٰی چوہدری وجاہت کے صاحبزادے اور چوہدری شجاعت کے بھتیجے ہیں، چوہدری موسیٰ الہٰی پی پی 32سے ایم پی اے اور ایم این اے چوہدری حسین الہٰی کے بھائی بھی ہیں۔

اس سے قبل وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین سمیت دیگر وفاقی وزرا سے پنجاب پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس کا مستقل پروٹوکول واپس لے لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو واپس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، جبکہ وفاقی وزرا کو پنجاب آمد پر صرف عارضی پروٹوکول فراہم کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے بھی ایلیٹ فورس کا پروٹوکول واپس لیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان مسلم لیگ نے بھی سیکیورٹی واپس لیے جانے کی اطلاعات کو درست قرار دیا ہے۔

ترجمان سالک ہاؤس کے مطابق چوہدری سالک حسین کی گجرات میں رہائشگاہ سے بھی پولیس سیکورٹی ہٹا دی گئی ہے۔

READ  پنجاب میں ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کے گرد دفعہ 144 نافذ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں