لاہور: شیرنی کے حملے میں نوجوان جاں بحق، فارم مالک گرفتار

لاہور میں شیرنی کے حملے سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کو کتے کا حملہ ظاہر کرکے چھپانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ پولیس نے فارم مالک اور ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔ شیرنی کو فارم ہاؤس سے وائلڈ لائف کی تحویل میں دے دیا گیا۔

پولیس کے مطابق نعمان ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے فارم ہاؤس پہنچا تھا جہاں شیرنی قابو سے باہر ہوگئی، شیرنی کے حملے سے فارم کا ملازم 19 سالہ طلحہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی طلحہ کو علاج کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

واقعے کی حقیقت چھپانے کے لیے شیرنی کے حملے کو کتے کا حملہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی، مشکوک صورتحال کی جانچ کی گئی تو شیرنی کے حملے کا انکشاف ہوا۔ شیرنی رکھنے کے اجازت نامے، حفاظتی انتظامات اور ممکنہ غفلت کے پہلوؤں کی جانچ جاری ہے۔

READ  لاہور اسموگ: موٹربائیک پر سفر کرنیوالوں کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں