اسلام آباد میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ کی ہلاکت، تشدد کی سی سی ٹی وی ویڈیو پولیس کو مل گئی

اسلام آباد پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں مبینہ تشدد سے 13 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ اصغر کی ہلاکت کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

پولیس نےفاطمہ اصغر پرڈنڈوں سے تشدد کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرلی ہے، پولیس ذرائع کےمطابق واقعے میں دو ملزمان افشاں بی بی اور قاری علی رضا ملوث ہیں،کمسن ملازمہ پر تشدد کےلیےاستعمال ہونے والے ڈنڈے بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے،پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

READ  سرگودھا: زہریلے اسپرے سے 100 سے زائد درختوں کے پھل ضائع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں