ایرانی حملے میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت، امریکی فوجی افسر نے پینٹاگون کے خلاف شکایت جمع کرا دی

ایران کے حملے میں 6 امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر پینٹاگون کے خلاف سنگین غفلت کے الزامات عائد کیے گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کویت میں ایرانی حملے سے زندہ بچ جانے والے امریکی فوجی افسر میجر اسٹیفن ریمزباٹم نے پینٹاگون کے خلاف کانگریس کی کمیٹیوں کو باضابطہ شکایت جمع کرا دی۔

میجر اسٹیفن نے انکشاف کیا کہ فوجی مرکز پر ڈرونز اور میزائلوں سے بچاؤ کا مناسب انتظام ہی موجود نہیں تھا۔ اعلیٰ حکام کو بار بار خطرات سے آگاہ کیا گیا لیکن خدشات نظرانداز کردیے گئے۔ میجر ریمزباٹم نے حملے کو فوجی حکمت عملی کی ناکامی قرار دیا۔

واضح رہے کہ یکم مارچ کو کویت میں ایرانی حملے کے نتیجے میں 6 امریکی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

READ  دنیا کے سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے وزیرِاعظم کے سالانہ معاوضے میں 11 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں