مصدق ملک کی نئی دہلی میں پاکستان کی مؤثر نمائندگی، وزیراعظم شہباز شریف کا خراج تحسین

وزیراعظم شہبازشریف سےوفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹرمصدق مسعود ملک نے ملاقات کی،وزیراعظم نے نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمے میں پاکستان کی بہترین نمائندگی پر مصدق ملک کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا تھاکہ ڈاکٹرمصدق ملک نے مکالمے میں تاریخ اور زمینی حقائق کو بہترین انداز میں پیش کیا،انہوں نےوفاقی وزیر کے اندازِ بیان اور اردو زبان پر دسترس کو بھی سراہا۔

وزیراعظم نےکہا کہ مصدق ملک نےخطے میں پاکستان کا مثبت تاثر اورتشخص اجاگر کرنے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کیا، فکری صراحت پر مبنی سفارتکاری کا ایک نیا معیار متعارف کروایا جو قابل تعریف ہے۔

ملاقات کےدوران ڈاکٹرمصدق ملک نےوزیراعظم کو اپنےدورہ نئی دہلی اور ایس سی او تہذیبی مکالمے میں شرکت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

READ  ٹھٹہ: موبائل نہ دلانے پر 12 سالہ بچے کا باپ پر تیز دھار آلے سے حملہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں