درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور مقامی پیداوار بڑھانے کےلیے پاکستان کی 5 بڑی آئل ریفائنریز کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ سامنے آگیا۔
اوگرا دستاویز کے مطابق اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پیٹرول اور ڈیزل کی پیداوار بڑھے گی، ریفائنریز کی اپ گریڈیشن پر مجموعی طور پر5 ارب 70 کروڑ ڈالر لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔ ریفائنریز اپ گریڈیشن سے سالانہ ایک ارب ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔
پیٹرول کی یومیہ پیداوار 10 ہزار702 ٹن سے بڑھ کر 21 ہزار251ٹن ہوجائے گی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی یومیہ پیداوار 21 ہزار 237 ٹن سے بڑھ کر 31 ہزار 288 ٹن تک پہنچ جائے گی۔ اپ گریڈیشن کے بعد تمام ریفائنریز میں پیٹرول اور ڈیزل کا معیار یورو فائیو تک بہتر بنانے کا ہدف ہے۔
ریفائنریز اپ گریڈیشن منصوبوں کی تکمیل 2028 سے 2030 کے درمیان متوقع ہے، پارکو ریفائنری کی اپ گریڈیشن پر ایک ارب 40 کروڑ ڈالر لاگت آنے کا تخمینہ، پارکو ریفائنری کا اپ گریڈیشن منصوبہ 2029 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر ہے۔






تبصرے بند ہیں