خلائی اسٹیشن پہنچنے کے بعد پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی کا پہلا بیان سامنے آگیا

پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی چینی خلائی اسٹیشن پہنچ گئے، پہلے پاکستانی اور پہلے غیرملکی خلاباز ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

چینی خلائی اسٹیشن پہنچنےپرمحمد ذیشان علی انتہائی پرجوش دکھائی دیے،ساتھی خلابازوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ خلا میں پہنچنےوالا پہلا پاکستانی اور چینی خلائی اسٹیشن میں داخل ہونے والا پہلا غیرملکی خلاباز بننے پر بے حد خوشی ہے۔

محمد ذیشان علی نےچینی زبان میں بھی اپنے خلائی اسٹیشن پہنچنے کا اعلان کیا،جس پر چینی خلابازوں نے تالیاں بجا کر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر پاکستانی خلاباز کاکہنا تھا کہ وہ آسمان کی جانب اپنا سفر اور جدوجہد جاری رکھیں گے، جبکہ چینی خلائی اسٹیشن ہمیشہ ان کی امیدوں کا مرکز رہے گا۔

READ  اسلام آباد کے 24 سرکاری تعلیمی ادارے 22 ستمبر سے بند کرنے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں