وزیراعظم شہباز شریف نے "محفوظ دوا” ایپلی کیشن کا باقاعدہ اجرا کر دیا، انہوں نے محفوظ دوا ایپ کے ذریعے دوا کا پیکٹ سکین کر کے اصلیت کی تصدیق کی۔
ادویات کی ٹریکنگ کیلئے وزارت قومی صحت کی محفوظ دوا ایپلی کیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایپ کے ذریعے دوا کی اصلیت، قیمت، ایکسپائری کی تصدیق ممکن ہوگی، فارماانڈسٹری کے مالکان اورحکام کابھی تہہ دل سے مشکور ہوں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں تعلیم، صحت کی سہولیات ہرشہری کیلئے برابر ہونی چاہئیں، پاکستان میں لاکھوں خاندانوں کیلئےادویات کاحصول بڑاچیلنج ہے، اشرافیہ پاکستان کےمہنگےترین اسپتالوں میں علاج کراسکتی ہے، غریب مشکل سےروٹی کماتے ہیں،ادویات کاحصول ان کیلئے بہت مشکل ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ذاتی مفاد سے بالاتر ہوکرایسا قدم اٹھایا گیاہے جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھےگی، مصطفیٰ کمال، شزا فاطمہ اور انکی ٹیمیں بھی مبارکباد کی مستحق ہیں، وزارت صحت اورڈریپ کی ٹیم کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرنے کی ضرورت ہے، آج پاکستان کی طبی سہولتوں کےفروغ سے متعلق انتہائی شاندار لمحہ ہے، جعلی اورغیرمعیاری ادویات کی روک تھام کیلئے اہم ڈیجیٹل اقدام کیاگیاہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں جعلی ادویات کی تصدیق کے حوالے سے سنگین غفلت سامنے آئی، دل کےمریضوں کی ادویات کے نمونے یورپ کی 3 لیبارٹریوں میں بھجوائے، یورپی لیبارٹریوں نےتصدیق کی ادویات دل کی نہیں بلکہ ملیریا کی تھیں۔






تبصرے بند ہیں