جسمانی، ذہنی اورجذباتی تشدد شادی ختم کرنے کی بنیاد قرار،لاہورہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہےکہ جسمانی، ذہنی اور جذباتی تشدد شادی ختم کرنے کی بنیاد بن سکتا ہے،تشدد کا شکار بیوی حق مہر سے بھی محروم نہیں ہوگی۔

عدالت نےمریم ظفرکیس میں ماتحت عدالتوں کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ شوہر کا ظلم ثابت ہونے پربیوی کو خلع لینےپرمجبور نہیں کیاجاسکتا،جسٹس چوہدری محمد اقبال نے ریمارکس دیےکہ ذہنی اذیت، تضحیک اور مسلسل نظرانداز کرنا بھی ظلم کے زمرے میں آتا ہے۔

خاتون نےمؤقف اختیارکیا تھا کہ اولاد نہ ہونے پر اسےمسلسل طعنے دیے گئے اور جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،طبی معائنے میں شوہر کی جانب سے اولاد پیدا کرنےکی صلاحیت میں نقص بھی سامنے آیا۔

عدالت نےقراردیا کہ ماتحت عدالتوں نےمیڈیکل رپورٹ اورگواہوں کےبیانات کا درست جائزہ نہیں لیا، ہائیکورٹ نےخاتون کومکمل حق مہرکاحقدارقراردیتے ہوئے شوہر کو پانچ لاکھ روپے خصوصی ہرجانہ اور چار لاکھ روپے جہیز کا معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

READ  میگھن مارکل کی ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی وجہ سامنے آگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں