اسلام آباد اور راولپنڈی میں کل تعطیل کا اعلان

راولپنڈی/ اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کل عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا تاہم ریڈ زون میں واقع تمام وزارتوں اور اداروں میں ورک فرام ہوم ہوگا۔
کیبنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا،ریڈ زون اسلام آباد میں کل تعطیل نہیں ورک فرام ہوم ہوگا، 27 نومبر بروز جمعہ ریڈ زون کے دفاتر میں ورک فرام ہوم ہوگا، افسران اور اسٹاف ہنگامی صورتِ حال میں طلبی پر دفتر حاضر ہوں گے جب کہ بقیہ شہر میں مقامی تعطیل ہوگی۔
اسی طرح ضلع راولپنڈی میں کل 27 نومبر کو مقامی چھٹی کا اعلان کردیا گیا اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے نوٹی فکیشن جاری کردیا تاہم بورڈز امتحان شیڈول مطابق منعقد ہوں گے۔۔

READ  سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 6 دہشگرد ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں