جنوبی پنجاب صوبے کے حق میں ہوں، میں پنجاب کو 4 ٹکڑوں میں تقسیم نہیں کرنا چاہتا، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور ہماری جدوجہد کامیاب ہوگی، میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے حق میں ہوں، میں پنجاب کو 4 ٹکڑوں میں تقسیم نہیں کرنا چاہتا۔

رحیم یار خان کے علاقے جمالدین والی چوک پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ جنوبی پنجاب صوبے کی حمایت اس لیے کرتےہیں کہ پنجاب اسمبلی نے اس کی قرارداد پاس کی، سندھ اور پنجاب میں صوبو ں کے قیام پر ہمارا ایک موقف ہے۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ یہ سیاسی انتقام لینے کا وقت نہیں عوام کے مسائل حل کرنے کا وقت ہے، ہم سب کو سمجھا رہے ہیں کہ یہ وقت سیاسی انتقام کا نہیں، پیپلز پارٹی نے کبھی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا آج بھی نہیں چھوڑیں گے۔

بلاول بھٹو کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔

ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق بلاول بھٹو مخدوم ہاؤس میں دیے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے، پیپلز پارٹی کے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی بھی عشائیے میں شریک ہوں گے۔

READ  یوکرین کے توانائی مراکز پر بڑے حملوں کی تیاری کررہے ہیں، پیوٹن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں