مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، فضائی دفاع میں تعاون پر بات چیت متوقع

سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین شریفین کی حرمت پر کوئی آنچ نہ آئے ۔ مکہ دفاعی اتحاد کی اہم بیٹھک آج اسلام آباد میں ہورہی ہے۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام کا دو روزہ اجلاس ہوگا۔

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کےاجلاس میں شرکت کیلئے غیرملکی وفود اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ اجلاس میں اجتماعی دفاعی وعدوں پر عملدرآمد کے عملی انتظامات پر غور ہوگا۔ تینوں ممالک کے درمیان ممکنہ عسکری معاونت، انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور فضائی دفاع میں تعاون پر بات چیت متوقع ہے۔

اجلاس میں عسکری ہم آہنگی مضبوط بنانے ۔ مکہ معاہدے کو قابلِ عمل علاقائی سیکیورٹی ڈھانچے میں تبدیل کرنے اور معاہدے کے ادارہ جاتی فریم ورک پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کے شرکا پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ مکہ دفاعی اتحاد کے سیکرٹری جنرل نعمان محمود بھی پاکستان میں موجود ہیں۔ جڑواں شہروں میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے تاہم امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

وفاقی دارالحکومت میں غیر ملکی وفود کی آمدورفت کے پیشِ نظر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جس کے تحت آج (جمعہ) ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر مختلف مقامات پر مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشنز ہوں گی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہریوں کو ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

READ  محسن نقوی کا پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں کروانے کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں