ایران کی ناکہ بندی ناممکن اور ناقابل عمل ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران کی ناکہ بندی ناممکن اور ناقابل عمل ہے۔ ایران تجارتی راستے کھلے رکھنے کیلئے مختلف طریقے تلاش کرے گا۔

پریس ٹی وی سے گفتگو میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی حکام ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مذاکرات سے بھی زیادہ اہم مقصد دشمنوں کو اس بات سے مایوس کرنا ہے کہ وہ پابندیوں اور دباؤ کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرسکتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مذاکرات اب بھی ایران کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ پاکستانی اور قطری ثالث اب بھی سرگرم ہیں اور مختلف تجاویز اور خیالات کا تبادلہ کررہے ہیں۔

READ  بلوچستان میں دفعہ 144نافذ، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں