وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ماحولیاتی اقدامات کا عالمی سطح پر اعتراف

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ماحولیاتی اقدامات کا عالمی سطح پر اعتراف کرلیا گیا۔ نوبیل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو سالانہ میلے میں شرکت کی دعوت دے دی۔ مریم نواز 30 نومبر کو ہانگ کانگ میں ہونے والے میلے میں شرکت کریں گی۔ ٹرسٹ نے پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے، جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہا ہے۔

نوبیل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ کے چیئرمین پیٹر نوبیل نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو باضابطہ دعوت دی۔ ٹرسٹ کے مطابق پنجاب میں گرین بسوں کا اجرا، ماحولیاتی تحفظ کیلئے پی سی ون کا ایک فیصد مختص کرنا اور سرکاری سطح پر پیٹرول و ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر پابندی اہم اقدامات ہیں۔

فضائی معیار کی نگرانی کیلئے جدید ٹیکنالوجی، کلائمٹ واچ اور ماحولیاتی تحفظ فورس کے قیام کو بھی سراہا گیا۔ ٹرسٹ نے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں 70 فیصد سے زائد کمی اور پیشگی وارننگ سسٹم کو بڑی کامیابی قرار دیا۔

جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے وائلڈ لائف فورس، پاکستان کے پہلے وائلڈ لائف اسپتال اور موبائل ہسپتالوں کے قیام کو بھی قابلِ ستائش قرار دیا گیا۔ ٹرسٹ کے مطابق پنجاب میں جنگلات کے تحفظ، شجرکاری، پانی کے بہتر استعمال اور ماحول دوست اقدامات کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔

READ  لندن آمد سے قبل وزیراعظم کی جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، پاک سعودی عرب تاریخی دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں