ترک صدر نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دیدی

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دیدی۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق صدر اردوان کی منظوری کے بعد ترکیہ میں معاہدے کی توثیق کا عمل مکمل ہوگیا۔ ترکیہ کی پارلیمنٹ نے 5 نومبر کو مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کی تھی۔ ترکیہ سعودی عرب میں فوج کی تعیناتی کی اجازت کیلئے پارلیمنٹ میں قرارداد بھی پیش کرے گا۔

ترکیہ نیٹو کی دوسری بڑی فوجی طاقت اور پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے۔ سعودی عرب تیل برآمد کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے۔ تینوں ممالک کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ رواں سال اگست میں طے پایا تھا۔

دوسری جانب سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین شریفین کی حرمت پر کوئی آنچ نہ آئے ۔ مکہ دفاعی اتحاد کی اہم بیٹھک آج اسلام آباد میں ہورہی ہے۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام کا دو روزہ اجلاس ہوگا۔

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کےاجلاس میں شرکت کیلئے غیرملکی وفود اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ اجلاس میں اجتماعی دفاعی وعدوں پر عملدرآمد کے عملی انتظامات پر غور ہوگا۔ تینوں ممالک کے درمیان ممکنہ عسکری معاونت، انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور فضائی دفاع میں تعاون پر بات چیت متوقع ہے۔

اجلاس میں عسکری ہم آہنگی مضبوط بنانے۔ مکہ معاہدے کو قابلِ عمل علاقائی سیکیورٹی ڈھانچے میں تبدیل کرنے اور معاہدے کے ادارہ جاتی فریم ورک پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

READ  غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، صبح سے اب تک 21 فلسطینی شہید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں