وزیراعظم شہباز شریف کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

Prime Minister Shehbaz Sharif strongly condemns Israeli attack on Iran

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ اسرائیلی حملے میں نقصانات پر ایرانی عوام سےاظہار ہمدردی کرتاہوں، خطرہ ہےکہ پہلے سے غیر مستحکم خطہ اس سے مزید غیرمستحکم ہوجائےگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشیدگی مزید بڑھنے سے روکنے کےلیے اقدامات کرے، کشیدگی مزید بڑھی تو خطے اور عالمی امن کو نقصان پہنچ سکتاہے۔

ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملہ
واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کردیا ہے، اسرائیل کے فضائی حملوں میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایرانی مسلح افواج کےسربراہ اور پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت کئی کمانڈرز اور سائنسدان شہید ہوگئے۔

READ  سانحہ گل پلازہ: صدر اور وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ، ہر قسم کی تعاون کی پیشکش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں