ترک فضائیہ نے ایران پر حملے کیلئے جانیوالے اسرائیلی طیاروں کو وارننگ دیکر اپنی حدود سے باہر نکال دیا

Turkish Air Force warns Israeli planes

ترک اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران پر ابتدائی حملے میں شامل اسرائیلی طیارے مختصر وقت کے لیے ترک فضائی حدود میں بھی داخل ہوئے۔

اخبار کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی نشاندہی ہوتے ہی ترک فضائیہ کے ایف 16 طیاروں نے اڑان بھری اور اسرائیلی طیاروں کو خبردار کیا اور واپس جانے کا کہا گیا جس کے بعد اسرائیلی طیارے فوری طور پر ترک فضائی حدود سے نکل گئے۔

ترک اخبار نے مزید دعویٰ کیا کہ نیٹو رکن ہونے کے باعث اور اپنے انٹیلی جنس نیٹ ورک کی جانب سے ترکی کو اسرائیلی حملے کی پیشگی اطلاع تھی۔

ترک اخبار کا مزید کہنا ہے کہ ترک فضائیہ مشرقی سرحد پر چوکس ہے اور 24 گھنٹے فضائی حدود کی نگرانی جاری ہے۔

READ  امریکا کا ایران کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی مالی کارروائی کا آغاز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں