ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: جی 7 وزرائے خارجہ

Iran cannot be allowed to acquire nuclear weapons

جی 7 وزرائے خارجہ نے کہا ہےکہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

کینیڈا میں جاری جی 7 وزرائے خارجہ اجلاس کے مشرق وسطیٰ سے متعلق مشترکہ بیان میں ایران سے یورینیئم افزودگی کی غیر ضروری سرگرمیاں دوبارہ نہ شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

جی 7 وزرائے خارجہ نے ایران کے جوہری پروگرام پر جامع، قابلِ تصدیق اور دیرپا معاہدے کے لیے مذاکرات کی بحالی پر بھی زور دیا۔

اجلاس میں ایران میں آئی اے ای اے چیف کےخلاف گرفتاری اور پھانسی کےمطالبات کی مذمت کی گئی جب کہ اسرائیل ایران جنگ بندی کی حمایت کا اعادہ بھی کیا گیا۔

READ  مصر کے عظیم الشان عجائب خانے نے دنیا کیلئے اپنے دروازے کھول دیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں