وفاقی حکومت نے پنشن میں اضافہ کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

Federal government increases pension

وفاقی حکومت کے پنشنرز کی پنشن میں 7 فیصد اضافہ کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پنشن میں 7 فیصد اضافے کا اطلاق ریٹائرڈ سویلین، آرمڈ فورسز اور سول آرمڈ فورسز پنشنرز پر ہوگا۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے یا اس کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے پنشنرز پر ہوگا۔

وزارتِ خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق گزشتہ 3 سال سے خالی تمام آسامیاں ختم کردی گئی ہیں جبکہ نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی برقرار رہے گی ۔

اس کےعلاوہ رواں مالی سال ہر قسم کی سرکاری گاڑیوں، مشینری، آلات کی خریداری، حکومتی اخراجات پر ملک سے باہر علاج اور حکومتی خرچے پر غیر ضروری بیرونی دوروں پر پابندی جاری رہے گی ۔

READ  ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں