امریکا نے یورینیم افزودگی بند کرنے پر اصرار کیا تو جوہری مذاکرات نہیں ہوں گے: ایران کا اعلان

Iran says nuclear talks will not take place

ایران نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکا نے یورینیم افزودگی بند کرنے پر اصرار کیا تو جوہری مذاکرات نہیں ہوں گے۔

غیر ملکی خبرر ساں ایجنسی کے مطابق ایران نے پیر کو واضح کیا کہ اگر امریکا کی طرف سے جوہری مذاکرات کی شرط یہ ہو کہ ایران یورینیم افزودگی (uranium enrichment) بند کرے، تو ایسے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر کئی مرتبہ مذاکرات ہو چکے ہیں، مگر اسرائیل کے اچانک حملوں نے ان مذاکرات کو روک دیا تھا۔

جنگ کے اختتام کے بعد دونوں ممالک نے بات چیت کی بحالی کا عندیہ دیا ہے، لیکن ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوگا۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی ولایتی نے سرکاری خبر رساں ادارے (IRNA) سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مذاکرات کی شرط افزودگی بند کرنا ہے، تو ایسے مذاکرات نہیں ہوں گے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ فی الحال امریکا کے ساتھ کسی ملاقات کی کوئی تاریخ، وقت یا مقام طے نہیں ہوا۔

یہ ممکنہ ملاقات ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی اور امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے درمیان متوقع تھی۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل سے ایران اور امریکا 5 بار مذاکرات کی میز پر بیٹھے لیکن کسی حتمی معاہدے تک نہ پہنچے۔

یہ دونوں ممالک کے درمیان 2018 میں امریکا کے جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کے بعد کا سب سے اعلیٰ سطحی رابطہ تھا۔

READ  ایران نے مسلح افواج کے سربراہ اور پاسداران انقلاب کے نئے چیف کا اعلان کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں