عراق کےکردستان ریجن میں آئل فیلڈز پر ڈرون حملے

Drone attacks on oil fields in Iraq's Kurdistan Region

بغداد: عراق میں امریکی اور نارویجن آئل گروپ کے زیر انتظام آئل فیلڈز پر حملے کیے گئے۔

خبرایجنسی کے مطابق کرد صوبے دہوک میں کیے جانے والے ڈرون حملے میں امریکی کمپنی کے زیر انتظام سرسانگ آئل فیلڈز کونشانہ بنایاگیا۔

رپورٹ کے مطابق 2 ڈرونز کے ذریعے ضلع ذاخو میں واقع نارویجن آئل گروپ کے زیر انتظام چلنے والی پیش کبیر آئل فیلڈ پر بھی حملہ کیا گیا جب کہ اسی ضلع میں واقع ایک اور آئل فیلڈ کو بھی ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔

خبرایجنسی کے مطابق ڈرون حملوں میں آئل فیلڈز کی عمارت اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا تاہم حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملیں جب کہ اب تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

READ  اٹلی میں ڈاکوؤں کی ڈرامائی انداز میں کیش وین لوٹنےکی کوشش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں