غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں 74 فلسطینی شہید

74 Palestinians martyred in brutal Israeli attacks on Gaza

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 74 فلسطینی شہید ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے علاقے خان یونس میں امریکی امدادی مرکز پر اسرائیلی فوج نے حملے کیے جس سے وہاں موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ امداد کے حصول کے لیے موجود فلسطینیوں میں سے 21 افراد شہید ہوگئے۔

وزارت صحت کے مطابق متنازع امریکی اور اسرائیلی امدادی مرکز کے باہر موجود مسلح افراد نے فلسطینیوں پر مرچوں کا اسپرے کیا، شیل برسائے اور ایک شہری پر چاقو کے وار بھی کیے۔

واضح رہے کہ غزہ میں اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 58 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اورتقریباً ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

READ  غزہ میں موبائل فونز کنٹرول کر کے یرغمالیوں کو میرا پیغام سنوایا گیا: نیتن یاہو کا دعویٰ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں