کےٹو مہم جوئی کے دوران پاکستانی کوہ پیما جاں بحق، غیر ملکیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

Pakistani climber dies during Keto adventure

شگر : دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران برفانی تودے کی زد میں آکر پاکستانی کوہ پیما جاں بحق ہو گیا۔

شگر کے ڈپٹی کمشنر عارف حسین کے مطابق کےٹو مہم جوئی کے دوران 4 کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آگئے تھے جس دوران 3 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کے مطا بق تینوں غیر ملکی کوہ پیما معمولی زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایک پاکستانی کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت محمد افتخار حسین کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق کوہ پیما کی میت آج اسکردو منتقل کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے بتایا کہ کوہ پیما محمد افتخار کا تعلق سدپارہ گاؤں سےتھا، جنہیں آج سدپارہ گاؤں میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔

READ  ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے پہلے میچ میں پاکستان کی عمان کیخلاف شاندار فتح

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں