ملتان: جلال پور پیر والا کا وسیع علاقہ تاحال زیرِ آب، 10 سے 12 فٹ پانی موجود، ریلیف آپریشن جاری

A large area of ​​Jalalpur Pirwala is still under water

ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا کی درجنوں بستیاں گزشتہ 19 روز سے سیلاب کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، ان بستیوں سے پانی کی نکاسی نا ہونے کے باعث سیلاب متاثرین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

گزشتہ 19 روز سے کھڑے پانی سے لوگوں کی املاک اور فصلیں تباہ ہوگئیں، پریشان مکینوں نے پانی کی نکاسی جلد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ادھر نوراجہ بھٹہ بند میں پڑنے والے شگاف کو پُر کرلیا گیا جس کی وجہ سے دریائے ستلج کا پانی جلال پور پیر والا کی بستیوں میں آنے سے رک گیا، علاقے میں اب ریلیف اور ٹرانسپورٹ آپریشن جاری ہے۔

سیلابی پانی سے متاثرہ ایم 5 موٹر وے ملتان سے جھانگڑا انٹرچینج تک 18ویں روز بھی بند ہے، پانی میں کمی کے بعد بحالی کا آپریشن شروع ہوگا۔

ملتان میں قاسم بیلا کے قریب موضع ہمروٹ بھی زیرِ آب آگئی، سیلابی پانی کے باعث علاقے میں بخار اور جلدی امراض پھیلنے لگے ۔

دوسری جانب دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر سیلاب دم توڑ گیا، سیلاب درمیانے درجے سے نچلے درجے میں تبدیل ہوگیا جہاں بہاؤ کم ہو کر 2 لاکھ 90 ہزار کیوسک رہ گیا۔

باقی دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں، منگلا ڈیم 99 فی صد تک بھر چکا ہے جبکہ تربیلا ڈیم بھی 100 فی صد بھر ا ہوا ہے ۔

READ  این اے 18ہری پور ضمنی انتخاب میں ن لیگ کامیاب، آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب کو شکست

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں