کراچی میں ایک شخص نے خود کو آگ لگا کر خودسوزی کرنے کی کوشش کی ہے۔
کراچی کے علاقے ایف بی ایریا یاسین آباد میں خود کو آگ لگانے والا شخص جھلس کر شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 48 سالہ عظیم کے نام سے ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ زخمی کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔
فوری طور پر مذکورہ شخص کے خود کو جلانے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔






تبصرے بند ہیں