روس کے مشرقی ساحل کے قریب 8.8 شدت کے زبردست زلزلے کے بعد سونامی کی بلند لہریں ساحل سے ٹکرا گئیں۔روسی حکام کے مطابق زلزلے کے بعد کامچٹکا کے مختلف علاقوں میں 3 سے 4 میٹر اونچی سونامی لہریں دیکھی گئیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کچھ افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ممکنہ سونامی خطرے کے پیش نظر بحرالکاہل میں سونامی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔انڈونیشیا، جاپان اور فلپائن نے بھی ہنگامی وارننگز جاری کر دی ہیں۔
امریکہ نے کیلی فورنیا، اوریگن، واشنگٹن، الاسکا اور برٹش کولمبیا کے لیے سونامی وارننگ جاری کی ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز روس کے کمچٹکا جزیرہ نما میں پیٹروپاولووسک شہر کے مشرق میں تقریباً 136 کلومیٹر دور، زمین میں 19 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔زلزلہ کم گہرائی میں آنے کے باعث اس کی شدت سے بڑے پیمانے پر سونامی لہریں پیدا ہوئیں۔سخالین اوبلاسٹ کے گورنر ویلیری لیمارینکو کے مطابق سیویرو کورلیسک میں شدید زلزلے کے بعد ٹاؤن کی مکمل انخلاء کا عمل جاری ہے۔





تبصرے بند ہیں