سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد مرگلہ ایونیو میں نصب کیا گیا ذومعنی ماڈل ہٹا دیا گیا

A symbolic model installed in Margalla Avenue has been removed after criticism on social media.

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارلحکومت کے علاقےمرگلہ ایونیو میں دو ہاتھ اوران ہاتھوں میں بالزنصب کیے گئے تھے جنہیں اب کپڑوں سے ڈھک دیاگیا ہے اورسوشل میڈیا پر سوالات اٹھائے جانے کے بعد اب انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔
صحافی نادیہ مرزانےبتایاکہ یہ یادگار گزشتہ دنوں نصب کی گئی تھی جس پر سوشل میڈیا پر تنقید کی جارہی تھی لیکن اب اسے ڈھانپ دیاگیا، موقع پر موجود ایک صاحب کے حوالے سے صحافی نے بتایا کہ اب اس کوہٹانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ، یہ تنصیب سی ڈی اے کی نہیں بلکہ فیصل ہلز کی جانب سے کی گئی تھی ، اب سی ڈی اے نےاجازت نہیں دی اور یہ ہٹانے کی ہدایت کی ہے ۔

نادیہ مرزا کاکہناتھاکہ سی ڈی اے کے اجازت کے بغیر کچھ ہٹنا یا لگنا ممکن نہیں لیکن اب لوگ چونکہ سی ڈی اے پر تنقید کررہے تھے تو اب لیبر اورکرین آچکی ہےجو تھوڑی ہی دیر میں یہ تنصیب ہٹادیں گے۔

READ  ٹرمپ کا سابق امریکی میجر کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں