عیدالاضحیٰ پر آلائشوں سے جنگی طیاروں کو لاحق خطرات، پاک فضائیہ کی آگاہی ویڈیو جاری

پاک فضائیہ کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی آلائشوں کے جنگی جہازوں کے لیے خطرات سے متعلق ویڈیو جاری کر دی۔

ویڈیو میں پیغام دیا گیا ہے کہ قربانی کی آلائشوں اور کچرے کو کھلے مقامات پر پھینکنے کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں کیونکہ پرندوں کی بہتات کھلے مقامات پر پھینکی گئی آلائشیں چیلوں اور کوؤں سمیت دیگر پرندوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔
ایئر بیسز کے قریب پرندوں کی موجودگی فلائٹ آپریشنز (خاص طور پر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف) کے لیے شدید خطرے کا باعث بنتی ہے اور پرندوں کے جہاز سے ٹکرانے کے نتیجے میں انجن و جہاز کے دیگر آلات کو نقصان پہنچ سکتا ہے جس سے قیمتی جانوں اور طیاروں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ اور دیگر متعلقہ ادارے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ آلائشوں کو کچرے کے تھیلوں میں پیک کر کے حکومتی ہدایات کے مطابق مخصوص مقامات پر تلف کریں یا زمین میں گہرا گڑھا کھود کر دفن کریں تاکہ کسی بھی سنگین صورتحال سے محفوظ رہا جا سکے۔

READ  محبت ایک سے زیادہ بار بھی ہوسکتی ہے اور اس میں شرمندگی کی کوئی بات نہیں, توثیق حیدر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں