بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جنید خان اداکارہ تمنا بھاٹیا کے ساتھ ایکتا کپور کی فلم راگنی ایم ایم ایس کے سیکوئل میں دکھائی دیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم راگنی ایم ایم ایس فرنچائز کی واپسی ہو رہی ہے، تاہم اب اسے راگنی ایم ایم ایس 3 نہیں بلکہ صرف راگنی 3 کہا جائے گا۔
دستیاب معلومات کے مطابق ہدایتکار شاشانک گھوش اس پروجیکٹ کی ہدایتکاری کریں گے جب کہ ساحر رضا تخلیقی کردار میں منتقل ہو جائیں گے۔






تبصرے بند ہیں