لاہور؛ ہوٹل میں گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

Accused arrested for raping housemaid in hotel

لاہور:
گلبرگ پولیس نے نجی ہوٹل میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ملزم کو ایف سی کچی آبادی سے ٹریس کیا۔

متاثرہ لڑکی والدین کے ساتھ نجی سوسائٹی میں واقع گھر میں کام کرتی تھی۔ متاثرہ لڑکی کی اپنی سہلی کے ذریعے لڑکے سے دوستی ہوئی جس نے بہانے سے باہر ملنے بلایا، ملزم 14 سالہ لڑکی کو ورغلا پھسلا کر کھانے کے بہانے نجی ہوٹل لے گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہر بانو نقوی نے بتایا کہ ملزم نے ہوٹل میں لڑکی سے زیادتی کی اور نازیبا ویڈیوز بنائی جبکہ ملزم نے لڑکی کو بلیک میل کرنے کے لیے ویڈیوز وائرل بھی کر دی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ملزم حسنین کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے گلبرگ پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

READ  چکن کے زیادہ پیس کھانے پر دوست نے دوست کی جان لے لی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں