لاہور: بیوی کے قتل میں ملوث ملزم ساتھی سمیت کراچی سے گرفتار

Accused involved in wife's murder arrested from Karachi along with an accomplice

لاہور کے علاقے گجرپورہ میں بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کو ساتھی سمیت کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عمران نے گھریلو ناچاقی پر اپنی تیسری بیوی کو قتل کر دیا تھا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو ساتھی ملزمان سمیت کراچی سے گرفتار کر لیا۔
پولیس نے کہا کہ ملزم کی پہلی بیوی شہزادی، بیٹا فلک شیر اور ہم زلف کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

READ  پاک افواج کی افغان طالبان کیخلاف مؤثر فضائی کارروائی، قندھار میں ٹیکنیکل سپورٹ انفرا اسٹرکچر تباہ کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں