اداکار علی رضا اور میں ایک دوسرے کے دشمن ہوا کرتے تھے: کنزہ ہاشمی کا انکشاف

Actor Ali Raza and I used to be enemies

اداکارہ کنزہ ہاشمی نے انکشاف کیا ہےکہ وہ اور اداکار علی رضا ڈرامے سے پہلے ایک دوسرے کو جانتے تھے اور دونوں دشمن تھے۔

حال ہی میں کنزہ ہاشمی اور علی رضا نے ایک میگزین کو انٹرویو دیا جس دوران انہوں نے اپنے ڈرامے سمیت دوستی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

اداکارہ نے قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ہم ڈرامے سے پہلے ایک دوسرے کو جانتے تھے اور ہم ایک دشمن تھے، ابتدائی طور پر ہم ایک کمرشل کے دوران ملے تھے، پروڈکشن نے ہمیں الگ الگ کمرے دیے ہوئے تھے لیکن میک اپ روم ایک ہی تھا۔
انہوں نے کہا کہ میک اپ روم میں میرے برابر والی سیٹ علی رضا کی تھی، میں اپنی سیٹ پر بیٹھی میک اپ کروارہی تھی اور میرے پاس ایک چھوٹا اسپیکر تھا جس پر میں گانے سن رہی تھی، اتنی ہی دیر میں علی رضا آیا اور اس نے ماحول تبدیل کردیا، میرے علاوہ سب سے بات چیت ہنسی مذاق کیا اور اس کا ایک بڑا اسپیکر تھا جس پر علی نے گانے چلا دیے، میرے میک اپ آرٹسٹ سے بھی بات کی جس پر میں نے اس کی طرف دیکھا تو پھر مجھے سلام کیا۔

کنزہ ہاشمی نے مزید کہا کہ میں نے اسی دن سوچ لیا تھا یہ بہت اوور لڑکا ہے اور پھر وہیں سے لڑائی شروع ہوگئی، دوسرے دن میں اپنے کو اسٹار سے ایک ٹرینڈ پر ویڈیو بنانے کی بات کررہی تھی جس پر علی نے کہا کہ میں تم سے پہلے بنا لوں گا اور اس نے ویڈیو بنا کر اپ لوڈ بھی کردی اور ہم دیکھتے رہ گئے۔

READ  ادبی و ثقافتی رنگوں کی جھلک، استنبول میں چغتائی آرٹ ایوارڈز 2025 کی رنگا رنگ تقریب

اسی حوالے سے اداکار علی رضا نے کہا کہ ہم دونوں کے درمیان پروڈکشن کی ٹیم کی جانب سے غلط فہمیاں ڈالی گئیں، وہ کنزہ کو کچھ اور، مجھے کچھ اور کہتے تھے اور پھر ایک موقع پر ہم ائیر پورٹ پر ملے تھے تو پھر ہم نے بیٹھ کر باتیں کی اور ساری غلط فہمیوں کو دور کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں