اداکار جیتندر آنجہانی زرین خان کی تعزیت کیلئے آتے ہوئے سیڑھیوں سے گرگئے، ویڈیو وائرل

بالی وڈ کے سینئر اداکار جیتندر آنجہانی اداکارہ زرین خان کی تعزیت کے لیے آتے ہوئے سیڑھیوں سے گرگئے۔

اداکار جیتندر ممبئی میں اس وقت معمولی حادثے کا شکار ہوئے جب وہ زرین خان کی تعزیتی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے۔

جیتندر گاڑی سے اتر کر جیسے ہی تقریب میں داخل ہو رہے تھے تو ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ زمین پر گر پڑے جس کے بعد وہاں موجود افراد نے فوری طور پر انہیں سہارا دیا اور اٹھنے میں مدد کی۔
خیال رہے کہ معروف اداکار و فلم ساز سنجے خان کی اہلیہ زرین خان 7 نومبر کو ممبئی میں طویل علالت کے بعد 81 سال کی عمر میں چل بسی تھیں۔

تعزیتی تقریب میں بالی وڈ کی کئی شخصیات نے شرکت کی جن میں رانی مکھرجی، ریتھک روشن، صبا آزاد، علی گوئی اور جیسمین بھاسن شامل تھیں۔

زرین خان کے سوگواروں میں شوہر سنجے خان اور بچے سوزین خان، سیمون اروڑا، فرح علی خان اور زید خان ہیں۔

READ  شاہ رخ کی فلم ’کِنگ‘ کے ٹیزر نے دھوم مچا دی، ’پُشپا 2‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں