جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور آرٹ ڈائریکٹر دنیش منگلورو انتقال کر گئے۔
دنیش منگلورو، جن کی عمر 55 برس تھی، فلم کی شوٹنگ کے دوران اسٹروک کا شکار ہو گئے تھے، جس کے باعث وہ کئی روز بستر پر رہے۔ تاہم گزشتہ روز برین ہیمرج کے باعث ان کا انتقال ہو گیا۔
فلمی حلقوں میں ان کے انتقال پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ دنیش نے مشہور فلم "کے جی ایف” سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کی، جب کہ وہ "شانتی نواسا” جیسی بڑی پروڈکشنز کے آرٹ ڈائریکٹر بھی رہ چکے تھے۔
مداحوں نے سوشل میڈیا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم "کنترا” کی شوٹنگ شروع ہونے کے بعد سے اس پروجیکٹ سے وابستہ چار افراد مختلف وجوہات کی بنا پر جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل "کنترا” فلم کے ایک جونیئر آرٹسٹ کی دریا میں ڈوبنے سے موت ہوئی تھی، جبکہ دو دیگر افراد کو فلم کے سیٹ پر دل کا دورہ پڑا تھا۔





تبصرے بند ہیں