11 سال بعد اداکارہ نرما کی واپسی، مداحوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا

Actress Nirma's return after 11 years has left fans with no place for joy

پاکستان کی معروف فلمی اداکارہ نرما طویل عرصے بعد سوشل میڈیا پر نظر آئیں، جس پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

حالیہ دنوں میں نرما کی ایک جم میں ورزش کرتی ویڈیوز سامنے آئیں، جہاں وہ اپنے ٹرینر کے ساتھ گلابی ٹی شرٹ اور جم ٹراوزر میں نظر آئیں۔ ان کی فٹنس میں نمایاں بہتری اور وزن میں کمی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

ویڈیوز میں نرما کا چہرہ بغیر میک اپ کے تھا، جو مداحوں کے لیے حیرت کا باعث بنا، جبکہ ان کے قدرتی حسن کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ نرما کی آخری فلم "شیرِ لاہور” 2014 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کے بعد وہ میڈیا اور شوبز انڈسٹری سے کنارہ کش ہو گئیں۔

اس دوران ان کے بارے میں مختلف افواہیں گردش کرتی رہیں کہ وہ ذاتی مسائل کا شکار ہیں، تاہم حالیہ ویڈیوز سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ نہ صرف خوشحال زندگی گزار رہی ہیں بلکہ اپنی صحت کا بھی بھرپور خیال رکھ رہی ہیں۔

مداحوں نے انسٹاگرام اور فیس بک پر ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر نرما اسکرین پر واپسی کریں تو یہ مداحوں کے لیے خوش آئند لمحہ ہوگا۔

READ  پاکستان کا سری لنکن صدرکی درخواست پر ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت سے میچ کھیلنےکا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں