لندن: افغان سیاسی پناہ گزین ملا خیل 12 سالہ لڑکی کے اغوا و زیادتی کا مجرم قرار

Afghan political refugee Mullakhel found guilty of kidnapping

لندن میں افغان سیاسی پناہ گزین احمد ملا خیل کو نیویٹن میں 12 سالہ لڑکی کے اغوا و زیادتی کا مجرم قرار دے دیاگیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وارک کراؤن کورٹ میں ملا خیل پر زیادتی، اغوا اور نازیبا ویڈیو بنانے کا الزام ثابت ہوگیا۔

ملا خیل آئندہ ماہ سزا سنائے جانے تک قید میں رہے گا۔ جج کرسٹینا مونٹگمری کے سی نے ریمارکس دیے کہ ملا خیل کو سزا کے اختتام پر ملک بدر کردیا جائے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کیس میں ملوث افراد کی قومیت اور امیگریشن کی حیثیت بھی ظاہر کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ واقعہ گزشتہ برس 22 جولائی کو پیش آیا تھا جس کے بعد نیویٹن میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے تھے۔

READ  امریکی صدر ایران کی نئی تجاویز سے خوش نہیں: امریکی عہدیدار کا دعویٰ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں